پولیس کی کارروائی27 ملزمان گرفتار مغوی بازیاب

ڈی آئی جی ایسٹ عبدالعلیم جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے


Staff Reporter February 25, 2013
ڈی آئی جی ایسٹ عبدالعلیم جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عبدالعلیم جعفری کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمان میں 17 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں جبکہ ایک مغوی بھی بازیاب کرالیا گیا ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جن سے تفتیش جاری ہے ، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعترف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔ا

مقبول خبریں