سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 6 اکتوبر 2017
قومی ٹیم میں اظہر علی کو ڈراپ کرکے امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

قومی ٹیم میں اظہر علی کو ڈراپ کرکے امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا اور ٹیم میں اظہر علی کو ڈراپ کرکے امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم میں بلے باز اظہر علی کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، فخر زماں، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، حارث سہیل، محمد عامر، فہیم اشرف، رومان رئیس، حسن علی، شاداب خان، جنید خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔