حیدرآبادموٹرسائیکل چھیننے والے2ملزمان گرفتار

ہٹری پولیس کی بر وقت کارروائی،اسلحہ،چھینی گئی2موٹرسائیکلیں اور6موبائل فون برآمد


Numainda Express August 05, 2012
ہٹری پولیس کی بر وقت کارروائی،اسلحہ،چھینی گئی2موٹرسائیکلیں اور6موبائل فون برآمد ۔ فائل فوٹو

لاہور: ہٹری پولیس نے نیوحیدرآباد سٹی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان عاشق میرانی اور واحد بخش میرانی کوگرفتارکرکے اسلحہ اور چھینی گئیں2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ایس ایچ او سب انسپکٹر منیر عباسی کے مطابق ملزمان رضوان مسیح نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائي کرکے مقابلے کے بعد دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا،

ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل، ایک بندوق،چھینی گئی2موٹر سائیکلیں اور6موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان نے ابتدائي تفتیش کے دوران اسٹریٹ کرائم کی15سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ہٹری پولیس نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے،گاڑی چھیننے اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔