مستونگ میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم سے 15 افراد جاں بحق، 25 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 اکتوبر 2017
لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا،  فوکل پرسن سول اسپتال فوٹو: فائل

لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، فوکل پرسن سول اسپتال فوٹو: فائل

کوئٹہ: مستونگ میں ٹرک مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے سبی جانے والی مسافر بس ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعداد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

سول اسپتال کوئٹہ کے فوکل پرسن وسیم احمد کے مطابق حادثے میں جاں بحق 15 افراد کی لاشوں اور 25  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد پور شرقیہ میں المناک حادثہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔