الیکشن کمیشن احتساب سے ڈرنے والوں کو بے نقاب کرے عمران

جعلی ڈگری ہولڈرزاورقرض نادہندگان کسی کااحتساب نہیں کرسکتے،ہم قوم کوکالی بھیڑوں سے نجات دلائینگے


Numainda Express February 26, 2013
ہم نے اثاثے قوم کے سامنے رکھ دیے، چیف الیکشن کمشنر احکام کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا نوٹس لیں، اجلاس سے خطاب ۔ فوٹو: فائل

KARACHI / ISLAMABAD: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کواثاثوں کی تفصیلات اورتعلیمی اسنادکی تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن کے احکام کی خلاف ورزی کرنے پرتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین نے اثاثے قوم کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

پارلیمنٹرین قوم کی رہنمائی کادعوی کرتے ہیںتوانھیںقوم کے سامنے مثال بنناہوگا اورانھیں اپنے اثاثے اورتعلیمی اسناد الیکشن کمیشن کوپیش کرنے کیساتھ ساتھ عوام کے سامنے لاناہوگی ،قومی اسمبلی ملک کی سب سے بڑی مقننہ ہے ،اراکین پارلیمنٹ کودوسروں کیلیے مثال قائم کرناہوگی،جعلی ڈگری ہولڈرز،ٹیکس اورقرض نادہندگان اراکین پارلیمنٹ اخلاقی طورپرجراتمندفیصلے اورکسی کا احتساب نہیں کرسکتے۔



پیر کو تحریک انصاف کی پولیٹیکل اسٹر یٹیجی کمیٹی کااجلاس پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مرکزی آفس میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کے مطابق قوم کاسالانہ4 کھرب روپیہ کرپشن اورٹیکس کی عدم ادائیگی کیوجہ سے ضائع ہورہاہے،انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کرپشن میںملوث ہیں۔

جن ارکان کی ڈگریاںجعلی ثابت ہوئی ہیں ان پرجرائم کے مقدمے درج کرانے چاہئیں، عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرسے مطالبہ کیاہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے احکام کی خلاف ورزی کرنیوالے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف نوٹس لیں اوران سیاستدانوں کو بے نقاب کریں جواپنے عہدوں کے پیچھے چھپ کر احتساب کے عمل سے ڈررہے ہیں انھوں نے چوہدری نثارکی جانب سے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پردونوں جماعتوںکی مجرمانہ خاموشی کومعنی خیزقراردیتے ہوئے کہاکہ یہ امر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نوازایک دوسرے کی کرپشن چھپانے کیلیے متحد ہیں ۔