بینظیربھٹوقتل کیس میں2لیڈی ڈاکٹروں کے بیان ریکارڈ

جرح بھی مکمل،دونوں نے لاشوں کاظاہری پوسٹمارٹم،زخمیوں کاعلاج کیاتھا


Numainda Express February 26, 2013
4 لاشوں کا ظاہری پوسٹ مارٹم کیا، موت بم دھماکے سے ہوئی تھی، گواہ فوٹو فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹوکے قتل کیس کی سماعت2 گواہان لیڈی ڈاکٹرز حنا بخاری اور ردا خان کے بیانات ریکارڈکرکے آج تک ملتوی کر دی۔

ان دونوں گواہان پر ملزمان سعودعزیز، خرم شہزاد،اعتزاز شاہ اور شیر زمان کے وکلاء نے جرح بھی مکمل کر لی،آج انسپکٹر اعجاز شاہ سمیت دوگواہان کے بیان ریکارڈکیے جائینگے ۔لیڈی ڈاکٹر حنا بخاری نے بتایا کہ اس نے4لاشوں توقیر اکرام،آصف،محمد بشیر، ذوالفقارکا ظاہری پوسٹمارٹم کیا اورایک زخمی عبدالرحمن کا علاج کیا۔



انکی موت بم دھماکے کی وجہ سے ہوئی تھی ۔وکیل صفائی کے سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ لاشوںکا ظاہری پوسٹ مارٹم کرنے کی تحریری استدعا پولیس کی طرف سے کی گئی تھی۔ ڈاکٹر ردا نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ایک لاش شیخ جاوید اقبال کا ظاہری پوسٹ مارٹم کیا اور13زخمیوںکا علاج کیا ،ان زخمیوں اور لاش کے زخم بم دھماکے کانتیجہ تھے اورتمام زخم بھی تازہ تھے، یہ سب لیاقت باغ خودکش حملہ سانحہ کے تھے۔