بھارت میں درندہ صفت شخص کی11ماہ کی بچی کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک  اتوار 8 اکتوبر 2017
 بھارت میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے دہلی سب سے زیادہ غیرمحفوظ ترین شہرہے،رپورٹ :فوٹو:فائل

بھارت میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے دہلی سب سے زیادہ غیرمحفوظ ترین شہرہے،رپورٹ :فوٹو:فائل

نئی دہلی: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں خواتین کے ساتھ اب معصوم بچے بھی ہوس کے پجاریوں کے شکار سے محفوظ نہیں۔ 

مغربی دہلی کے علاقے ویکاس پوری میں تعمیراتی کمپنی میں مزدوری کا کام کرنے والے36 سالہ درندہ صفت شخص نے پڑوسی کی 11ماہ کی بچی کو اغواکرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور تشویش ناک حالت میں جھاڑیوں میں پھینک کر فرارہوگیا۔

بچی کو گھر میں نہ پاکر ماں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو قریبی علاقے سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کیا۔ جائے واردات سے ملنے والے موبائل فون کی مدد سے پولیس نے لیبرکیمپ سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بہار کا رہائشی ہے اور وہ اسی تعمیراتی کمپنی میں بطور راج مزدور کام کرتاہے جس میں متاثرہ بچی کا باپ کام کرتا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(NCRB)کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے دہلی سب سے زیادہ غیرمحفوظ شہر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔