نواز شریف میں شیخ مجیب کی روح نظر آرہی ہے ناصر شاہ

قوم جلد رات سے جاری ڈرامے کا ڈراپ سین دیکھے گی،کیپٹن( ر) صفدر کی گرفتاری پر ردعمل


Staff Reporter October 10, 2017
مجمع لگا کر کنسرٹ کرنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، انٹرویو، پشاور میں ملاقاتیں فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کیپٹن( ر) صفدر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جلد رات سے جاری ڈرامے کا ڈراپ سین دیکھے گی، نواز شریف میں شیخ مجیب کی روح نظرآرہی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کرکے شریف خاندان کو سیاسی شہید بنایا جارہا ہے۔ نواز شریف ڈیل کے چکر میں ہیں لیکن قومی چور اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کیلیے اذیتیں جبکہ لاہور کے لاڈلوں کی فرمائشیں پوری کی جارہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں پر ملک کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، درباری وزیر اعظم اور وزرا کے ہوتے ہوئے نیب آزادی سے کام نہیں کرسکتا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کل رات بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پرلیگی وزرا اور کارکن فوج کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔