لندن میں بیگم کلثوم نواز کی کیموتھراپی کی تیاریاں

ویب ڈیسک  منگل 10 اکتوبر 2017
مریم نواز نے دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔  فوٹو:ٹوئٹر

مریم نواز نے دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو:ٹوئٹر

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی برطانیہ میں پہلی کیموتھراپی کے سیشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’امی  کی پہلی کیموتھراپی کے سیشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں‘‘۔

انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

ٹوئٹ میں مریم نواز نے نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کی تصویر بھی شیئر کی جس میں نوازشریف بیمار اہلیہ کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں، مریم نواز نے والدین پر رشک کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے بیماری ہو یا تندرستی ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔