بہاولنگر میں 3 سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک  بدھ 11 اکتوبر 2017
ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

بہاولنگر: سورج گنج کے علاقے میں 3 سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے سورج گنج میں تین سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی علیزہ فاطمہ کی حالت غیر ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی

بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے ملزم کیخلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بچی کے لواحقین نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔