- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 75 برس کے ہوگئے
ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن آج اپنی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن آج پورے 75 برس کے ہوگئے، امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942 کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969 میں فلم ’’سات ہندوستانی‘‘سے کیا، جس کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
70 کی دہائی میں’’اینگری ینگ مین‘‘ کے نام سے مشہورہونے والے بگ بی اب تک 180 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں، امیتابھ بچن بھارتی سیاست میں بھی حصہ لے چکے ہیں تاہم ان کا سیاسی سفر نہایت مختصررہا۔
سال 2000 میں بگ بی نے’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ نامی کوئز شو کی میزبانی کی جس نے بھارتی ٹی وی پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے، اس شو کے اب تک 9 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں۔ بگ بی نے کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے جن میں ’’دیوار‘‘، ’’زنجیر‘‘، ’’شہنشاہ‘‘، ’’قلی‘‘، ’’ڈان‘‘ اور’’شعلے‘‘وغیرہ شامل ہیں۔
امیتابھ بچن نے اپنے 40 سالہ فلمی کیرئیر کے دوران 12 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے، جب کہ فلم انڈسٹری میں اعلیٰ خدمات انجام دینے پر انہیں متعدد کالجز اوریونیورسٹیوں کی جانب سے اعزازی سندوں اور ڈگریوں سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔