انجلیناجولی کا ہالی ووڈ پروڈیوسر پرجنسی طورپرہراساں کرنے کا الزام

ویب ڈیسک  بدھ 11 اکتوبر 2017
کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا،انجلینا جولی؛فوٹوفائل

کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا،انجلینا جولی؛فوٹوفائل

لاس اینجلس: نامورامریکی اداکارہ انجلینا جولی اورگیونتھ پالٹرونے ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر جنسی طور پرہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران ہالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے فلم پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے اور اب ان میں انجلینا جولی کانام بھی شامل ہوگیا ہے، جولی کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے انہیں جنسی طور پرہراساں کیا تھا۔

جولی نےاپنی ای میل میں لکھا ہے کہ ’میرا ہاروی وائن اسٹین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا تھا اوراسی بنا پر میں نے ان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا اور دوسروں کو بھی ان کے بارے میں خبردار کیا، کسی بھی ملک اور کسی بھی شعبے میں خواتین کے ساتھ یہ رویہ ناقابل قبول ہے‘۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انجلینا جولی کا اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف

دوسری جانب ہالی ووڈ اداکارہ گیونتھ پالٹرو نے اپنی ای میل میں لکھا ہے کہ ایما کے کردارمیں کاسٹ کرنے کے بعد وائن اسٹین نے انہیں ہوٹل کے کمرے میں بلایا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا ’’میں کم عمر تھی اور اس وقت میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھی‘‘، اس واقع کے بارے میں گیونتھ نے اپنے بوائے فرینڈ بریڈ پٹ کو بتایا جس کے بعد انہوں نے ہاروی سے بات کی۔

اس کے علاوہ 1996 میں آسکرایوارڈ جیتنے والی اداکارہ میرا سوروینو نے بھی ہاروی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاروی نے انہیں جنسی طور پرہراساں کیاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلاق کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا

یہ الزامات سامنے آنے کے بعد پروڈکشن ہاؤس وائن اسٹین نے ہاروی کو نوکری سے نکال دیا ہے جب کہ ان کی اہلیہ جورجینا تو اتنی زیادہ دلبرداشتہ ہوئی ہیں کہ انہوں نے ہاروی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، اپنے ایک انٹرویو میں جورجینا نے  کہا کہ میرا دل ان تمام خواتین کے لیے بہت افسردہ ہےجو اس تکلیف سے گزری ہیں، ہاروی کا یہ اقدام معافی کے قابل نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔