- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
انجلینا جولی کا اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف
لاس اینجلس: بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ اپنے گھر کے تمام کام خود کرتی ہیں۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا نام دنیا کے معروف اور پسندیدہ ترین فلمی جوڑوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے، تاہم ہالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی خبر مداحوں پر بجلی بن کر گری۔
بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 2005 میں فلم ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ کے بعد سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور دونوں 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن پھر اچانک اس جوڑی کوکسی کی نظر لگ گئی اور شادی کے صرف دو سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
علیحد گی کے بعد پہلی بار جولی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنےدل کی باتیں کرتےہوئے کہا کہ بریڈ پٹ کیساتھ سب کچھ بہترین تھا، بچوں کی وجہ سے زندگی مزید حسین ہو گئی تھی، تاہم گزشتہ گرمیوں میں حالات خراب ہونا شروع ہوئے اورہمارے رشتے کے درمیان اختلافات نے جنم لینا شروع کردیا ،بعد ازاں یہ اختلافات اتنے شدید ہوگئے کہ ستمبر تک ہم نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تاہم بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد زندگی آسان نہیں تھی لہٰذا میں نے پرانا گھر چھوڑدیا اور کیلیفورنیا میں نیا گھر لے لیا تاکہ پرانی یادوں سے پیچھا چھڑاسکوں، کیلیفورنیا میں نیا گھر زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے، میں اپنے نئے گھر میں برتن دھونے اور کھاناپکانے سمیت تمام کام خود کرتی ہوں اور اس طرح بچوں کے ساتھ وقت گزار کر مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی12سالہ رفاقت کے دوران ان کی فنی زندگی بھی بہترین رہی، دونوں نے بلاک بسٹر فلموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔