بینظیرقتلملزم کابیان ریکارڈ کرنیوالے مجسٹریٹ پرجرح مکمل

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاتھا سچائی بیان کرتاہوں، احمدمسعود،آج 3گواہ طلب.


Numainda Express February 27, 2013
ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاتھا سچائی بیان کرتا ہوں، احمدمسعود،آج 3گواہ طلب. فوٹو فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی اور مزید3گواہوں نجی موبائل کمپنیوں کے نمائندے راشدرحیم، جمال طورو، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کے سینئر ڈاکٹرمحمد اشرف کو بھی طلب کر لیا۔

منگل کواسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ احمد مسعود جنجوعہ پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کر لی،ان کا بیان ایک سال پہلے ریکارڈکیا گیا تھا۔ مجسٹریٹ احمدمسعودجنجوعہ نے بتایا کہ رشیداحمد عرف ترابی نے رضاکارانہ طور پر بینظیر بھٹو قتل کیس کا اعتراف جرم کا بیان ریکارڈ کرایا تھا،اسے عدالت میں پیش کیاگیا توآنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں۔

2

میں نے یہ دونوں کھلوا کر اسے عدالت میں آزادکیا اوربتایا کہ تم جو بیان دینا چاہتے ہو وہ تمہارے خلاف بھی استعمال ہوسکتا ہے کیا تم تیار ہو،اس نے بتایاکہ وہ قوت ایمانی کیساتھ سچائی بیان کرنا چاہتا ہے اور بیان دیتے ہوئے بینظیر بھٹو پر خودکش حملہ کرانے کا اعتراف کیا، میں نے یہ بیان خود لکھا اس پر دستخط بھی میرے ہیں اور ہر صفحے پر ملزم کے دستخط بھی کرائے تھے،بیان لکھ کر ملزم کو پڑھ کر سنایا تو اس نے اسے تسلیم کیا، مزید سماعت آج ہوگی۔