ملیرمیں مقابلہتحریک طالبان کارکن گرفتاراسلحہ ودستی بم برآمد

سی آئی ڈی سندھ پولیس کی مروڑاگوٹھ میں کارروائی،باروزخان کاتعلق مہمندایجنسی سے ہے.


Staff Reporter February 27, 2013
سی آئی ڈی سندھ پولیس کی مروڑاگوٹھ میں کارروائی، باروز خان کا تعلق مہمندایجنسی سے ہے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سی آئی ڈی سندھ پولیس نے ملیرمروڑاگوٹھ میں کارروائی کرکے فائرنگ کے تبادلے کے بعدکالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کوگرفتار کر کے اسلحہ وہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا،نیوکراچی انڈسٹریل ایریاپولیس نے2ملزمان گرفتارکرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی سندھ کے ایس ایس پی فیاض خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سچل تھانے کی حدودمروڑاگوٹھ ملیرکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعدایک ملزم باروزخان مہمندکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اورایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا۔

5

گرفتارملزم کالعدم تحریک طالبان مہمندایجنسی سے تعلق رکھتا ہے اورمہمندایجنسی میں ملٹری اورحساس اداروں کیخلاف آپریشن میں سرگرم رہا،گرفتار ملزم کو مہمنداینجنسی کاکمانڈر میمور خان ہدایت دیتاتھااوراس کی ہدایت پرملزم نے اپنے گروپ کے ساتھ ملکر کراچی میں اپنے مہمندقوم کے لوگوںکواغوا کرکے تاوان اوربھتہ وصول کرتاتھا،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریاپولیس نے خالداورایاز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا۔