برما میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائےحلیم عادل شیخ

مسائل کا مثبت حل نہ نکلنے پر مسلم امہ او آئی سی کا بائیکاٹ کرے،مظاہرے سے خطاب


Staff Reporter August 05, 2012
مسائل کا مثبت حل نہ نکلنے پر مسلم امہ او آئی سی کا بائیکاٹ کرے،مظاہرے سے خطاب۔ فائل فوٹو

KABUL: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر جارحیت کیخلاف او آئی سی کی کانفرنس27رمضان المبارک کو جدہ میں ہورہی ہے، مسائل کا مؤثر حل نہ نکلنے پر مسلم امہ او آئی سی کا بائیکاٹ کرے، او آئی سی، اقوام متحدہ انسانی حقوق پر اپنا رول واضح کرے۔برما میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب کے باہر یوتھ پارلیمنٹ کے احتجاجی مظاہرے کی سرپرستی کرتے ہوئے کیا ، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف مغربی طاقتوں کا گٹھ جوڑ مسلمانوں کو متحد اور متفق ہونے کی طرف اشارہ دیتا ہے، چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کو جب تک تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا اس وقت تک یوتھ پارلیمنٹ کا احتجاج جاری رہے گا، یوتھ پارلیمنٹ ایمن سلیم، صدر احسان احمد، نائب صدر اسامہ لغاری ، ملیحہ سحر ، سیکریٹری جنرل فراز لیاقت نے بھی مظاہرے سے خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں