شہریوں کی غیر قانونی حراست ایس ایچ اوز کیخلاف کارروائی کا حکم

عدالتی عملے نے بازیاب کیا تھا، ایس ایچ اوز عدالت کو اپنے تحریری بیان سے مطمئن نہ کرسکے ، ڈی آئی جی کو کارروائی کا حکم


Staff Reporter August 05, 2012
عدالتی عملے نے بازیاب کیا تھا، ایس ایچ اوز عدالت کو اپنے تحریری بیان سے مطمئن نہ کرسکے ، ڈی آئی جی کو کارروائی کا حکم۔ فائل فوٹو

شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تھانہ گارڈن اور نبی بخش کے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کیلیے ڈی آئی جی کو احکامات جاری کردیے ہیں، ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے درخواست گزار محمد شاہد اوربازیافت کیے گئے۔

زاہد اور عارف کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ڈی آئی جی کو مذکورہ ایس ایچ اوز کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے، اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس بات کا یقین بنایا جائے کہ آئندہ یہ کوئی غیرقانونی اقدام نہ کریں، واضح رہے کہ سیشن جج نے شاہد کی درخواست پر تھانہ گارڈن میں ہڈبیلف مدثر حسین کی سربراہی میںبیلف محمد عارف کو چھاپہ مارنے اور مغویوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا، سیشن جج کے حکم پر چھاپہ مارا گیا تھا تاہم تھانہ گارڈن نے مغویوں کو تھانہ نبی بخش کی بالائی منزل کے کمرے میں منتقل کر کے قید کردیا تھا۔

عدالتی عملے نے نبی بخش تھانے میں چھاپہ مار کر انھیں بازیاب کر کے رہا کردیا تھا اور ذمے دار افسران کو سیشن جج کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، ایس ایچ اوز عدالت کو اپنے تحریری بیان سے مطمئن نہ کرسکے جس پر فاضل عدالت نے پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے