- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ پاکستان غیرمستحکم ہو، طلال چودھری
اسلام آباد: وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں کوئی سیاسی کارکن یا رہنما ملوث نہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، ہنگامہ آرائی میں کسی سیاسی کارکن یا رہنما کی مداخلت نہیں تھی، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، عدالت کی کارروائی کو بہتر بنانے کیلئے وکلا کےساتھ بیٹھیں گے اورتحقیقات کا اس لیے کہا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔ طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان اندھیرے سےاُجالےکی طرف جارہا تھا مگر ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ پاکستان غیرمستحکم ہو، نااہلی کے فیصلے کے بعد عدم استحکام تو ہونا تھا ،نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے معیشت پراثرات آرہے ہیں جب کہ سی پیک خطرہ میں نظر آ رہا ہے اور سرمایہ کار پریشان ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب ریفرنسز میں نواز شریف، بیٹی اور داماد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
وزیر مملکت طلال چودھری نے مزید کہا کہ رش کے باعث وکیل کو کسی وجہ سے چوٹ لگ گئی، وکیل پر تشدد کا واقعہ عدالت میں نہیں باہر سڑک پر ہوا ہے، سب سے زیادہ ضروری عدالت کا احترام اور اس کی کارروائی ہے، سب کو ذمےداری کا احساس کرنا ہےکہ عدالت کی کارروائی میں خلل نہ پڑے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کو کارکنوں کو عزت اور احترام دینا آتا ہے، ہمارے چند ذمے داران عدالت کے اندر جاتے ہیں باقی باہر رک جاتے ہیں تاہم اس حوالے سے وکلااوربار کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کریں گے.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔