دبئی جانے والے مسافر سے ایک لاکھ 5 ہزار درہم اور 25 ہزار سعودی ریال برآمد

برآمد شدہ کرنسی کو ملزم نے اپنے جوتوں اور کپڑوں میں چھپایا تھا، کسٹم ترجمان


Staff Reporter October 14, 2017
برآمد شدہ کرنسی کو ملزم نے اپنے جوتوں اور کپڑوں میں چھپایا تھا، کسٹم ترجمان۔ فوٹو: فائل

UNITED NATIONS: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ دبئی جانے والے مسافر مرتضی سے ایک لاکھ 5 ہزار درہم اور 25 ہزار سعودی ریال برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کسٹم کے مطابق برآمد شدہ کرنسی کو ملزم نے اپنے جوتوں اور کپڑوں میں چھپایا تھا، ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی مالیت 37 لاکھ 17 ہزار روپے ہے۔