سونے چاندی و موبائل فون کی درآمد پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد

5اہم برآمدی شعبوں کیلیےخام مال پرودہولڈنگ ٹیکس5فیصدتک بڑھا دیاگیا،لوکل سپلائی پرزیروریٹنگ ریجیم بھی ختم،نوٹیفکیشن جاری


Numainda Express February 28, 2013
5 اہم برآمدی شعبوں کیلیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس 5 فیصد تک بڑھا دیا گیا، لوکل سپلائی پر زیرو ریٹنگ ریجیم بھی ختم، نوٹیفکیشن جاری فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل، کارپٹ اور اسپورٹس پر مشتمل 5 زیرو ریٹڈ شعبوں اور صنعتی یونٹس و مینوفیکچررز کیلیے یارن، فائبرز، فیبرکس سمیت دیگر تمام اقسام کے خام مال اور اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1 تا 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد جبکہ زیرو ریٹڈ سیکٹر کی تیار کردہ اشیا کی مقامی مارکیٹ میں سپلائی کیلیے ریرو ریٹنگ ریجیم ختم کردی اور سونے،چاندی اور موبائل فون سیٹ کی درآمد پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے دوسرے شیڈول میں ترمیم کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ایف بی آر نے فائبر یارن، فیبرکس کی درآمد کیلیے 1 فیصد جبکہ مینوفیکچررز کو خام مال کی درآمد کیلیے 3 فیصد ٹیکس کی دی جانے والی سہولت بھی ختم کردی ہے۔



نوٹیفکیشن کے مطابق سونے،چاندی اور موبائل فون سیٹ کی درآمد پر 1 فیصد رعایتی ود ہولڈنگ ٹیکس کی سہولت ختم کردی گئی ہے، اسی طرح ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل، کارپٹ اور سپورٹس پر مشتمل 5 زیرو ریٹڈ شعبوں اور صنعتی یونٹس و مینوفیکچررز کیلیے یارن، فائبرز، فیبرکس سمیت دیگر تمام اقسام کے خام مال کی درآمد پر عائد 1 فیصد اور 3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی سہولت بھی ختم کردی ہے۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ رعایتی سہولت ختم کرکے سونے، چاندی اور موبائل فون سیٹ کی درآمد اور 5 زیرو ریٹڈ شعبوں اور صنعتی یونٹس و مینوفیکچررز کیلیے یارن، فائبرز،فیبرکس سمیت دیگر تمام اقسام کے خام مال کی درآمد پر5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں