نوجوان علم کے حصول پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں حور مظہر

امتحانات میں نقل کے رحجان کے خاتمے کیلیے بورڈ اور اساتذہ کوجدوجہدکرناہوگی.


Staff Reporter February 28, 2013
سیکریٹری ثانوی تعلیمی بورڈ کا دہلی اسکول میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب. فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری حور مظہر نے کہا ہے کہ نوجوان علم کے حصول پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔

موجودہ دورمیں اسوہ حسنہؐ پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت سنواری جاسکتی ہے،محافل میلاد باعث ثواب اور انعقاد کرنے والوں کا حضوراکرمؐؐ سے عقیدت کا ثبوت ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ دہلی بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد میں منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا، اس موقع پر دہلی اسکول کے پرنسپل طارق محبوب، دہلی گرلز اسکول کی پرنسپل شمیم اختر، میٹرک بورڈ کے میڈیا کوآرڈینیٹرایم اے جعفری ودیگر بھی موجود تھے۔

5

حورمظہر نے اس موقع پر اساتذہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل کارجحان ذہین طلبا کی حق تلفی ہے جس کے خاتمے کیلیے ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں باصلاحیت اورہونہارطلبا کی کمی نہیں ہے ، انھوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد میری اولین ترجیح نقل کے ناسورکوختم کرنا تھا جس پرکافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ،قبل ازیں مہمانوں کو اجرک اور اسلامی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا، پرنسپل طارق محبوب نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔