جمشید دستی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2017
ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس حکام تھانہ سول لائنز ۔  فوٹو : اسکرین گریب

ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس حکام تھانہ سول لائنز ۔ فوٹو : اسکرین گریب

مظفرگڑھ: قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں سول لائنز پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بڑے بھائی مشتاق دستی کو 2 ساتھیوں سمیت لکڑی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لکڑی چوری کرنے کی اطلاع فاریسٹ گارڈ نے دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سرکاری لکڑی قبضے میں لے لی ہے۔

مشتاق دستی کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تھانہ سول لائنز کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کو چھڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ تینوں ملزمان پہلے ہی درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔