- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
عمران خان ہر ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری
پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر طرح کا ہتھکنڈا اختیار کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان صاحب ہر قیمت پر ہر طرح کا ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کے لیے ہر کام کرنے پر تیار ہیں، سیاست میں جتنا گند انہوں نے پھیلایا اس کی کوئی مثال نہی ملتی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان امپائر کی طرف دیکھتے دیکھتے اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ کب امپائر کی انگلی اٹھے اور ناچنا شروع کردیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان دوسروں پر الزام لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتا ہے، خان صاحب بتائیں آپ کے صوبے میں کون سی تبدیلی آئی ہے، کے پی میں ان کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، بلین ٹری منصوبے سے ہریالی تو نہیں آئی البتہ ان کی جیبیں ضرور بھر گئی ہیں۔
چیرمین پی پی پی نے کہا کہ جو پوری دنیا میں تبدیلی کا ڈھول پییٹ رہا ہے کیا یہ تبدیلی لے آیا ہے، جس شخص کو اپنی زبان پر قابو نہیں وہ اس عظیم قوم کی کیسے رہنمائی کرسکتا ہے، نااہل میاں صاحب کی حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، وہ اس وقت تک کرسی سے چمٹے رہے جب تک عدالت نے انہیں نااہل نہیں کیا، جیسے میاں صاحب کی ترقی دھوکا ہے اسی طرح خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔