سنجھوروچھاپوں میں 3 رہزن گرفتار مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

اسلحہ برآمد، ملزمان کا ایک ساتھی روپوش، رہزنی اور ناجائز اسلحے رکھنے کے مقدمات درج


Nama Nigar March 02, 2013
دوسری جانب گرفتار رہزنوں سے 2 موٹر سائیکلیں، 3 پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کرلیں ہیں۔ فوٹو: فائل

6 روز قبل چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں برآمد، رہزن گرفتار، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او زاہد بروہی نے آج سنجھورو تھانے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 6 روز قبل ایک ہی دن میں مختلف جگہوں سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور ان میں چھینے میں ملوث4 رہزنوں میں سے محمد یامین چانگ، عمران برڑو اور غلام سرور رند کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شبیر رند روپوش ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

5

دوسری جانب گرفتار رہزنوں سے 2 موٹر سائیکلیں، 3 پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کرلیں ہیں اور ان پر رہزنی اور ناجائز اسلحے رکھنے کے کیسز درج کرلیے گئے ہیں۔ زاہد بروہی نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان مختلف خطرناک جرائم میں ملوث ہیں، انھوں نے کہا کہ سنجھورو تھانہ کی حدود میں امن برقرار رکھنے کیلیے کوشش کرتے رہیں گے۔

مقبول خبریں