- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکا مچادیا
ممبئی: ماہرہ خان کا حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے کیا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ نے تو ماہرہ کو شہرت دلائی ہی تھی تاہم چند روز قبل رنبیرکپور کے ساتھ متنازع تصاویرپرماہرہ دوبارہ پاکستان اور بھارتی میڈیا پرچھا گئیں تھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکے ساتھ متنازع تصاویر پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑدی
حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ماہرہ میگزین کے سرورق پر پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئے فوٹوشوٹ کو بےحد سراہا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی اداکار ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے
OK! Pakistan’s October issue features,@TheMahiraKhan the force of nature beyond the screen. pic.twitter.com/LvZgiqJK0r
— OK! Pakistan (@OK_Pakistan) October 20, 2017
واضح رہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ لیکن دونوں جانب کے اداکارنہ صرف ماہرہ کی حمایت میں کھڑے ہوئے بلکہ تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہرہ کی اپنی زندگی ہے وہ جس کے ساتھ چاہیں گھوم سکتی ہیں۔ جب کہ ماہرہ نے ان تصاویرپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل لڑکا لڑکی کا ساتھ گھومنا معمولی بات ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔