کرپشن کے مقدمات اب فائلوں اور الماریوں میں بند نہیں رہیں گے، چیرمین نیب

ویب ڈیسک  پير 23 اکتوبر 2017
 قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، جاویداقبال
 فوٹو: فائل

قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، جاویداقبال فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چئیرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے۔

اسلام آباد میں نیب ڈی جیز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، اب کام، کام اور صرف کام ہوگا، نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شرجیل میمن گرفتار

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کسی سے سیاسی یا ذاتی انتقام کے لئے نہیں بنا، میرٹ، دیانتداری، ایمانداری، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، 25 اکتوبر 2017 کے بعد میگا کرپشن کے تمام مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ 3 ماہ کے اندر طلب کرلی ہے قانون کے دائرے میں ہی رہتے ہوئے تمام شکایات، انکوائریوں، تحقیقات کو ٹرانسپرنسی، سائنسی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔