دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گورنر سندھ

کارروائیوں میں ملوث منصوبہ سازوں کولازمی گرفت میں لایاجائے، رینجرز کوہدایت.


Staff Reporter March 02, 2013
کارروائیوں میں ملوث منصوبہ سازوں کولازمی گرفت میں لایاجائے، رینجرز کوہدایت۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹرجنرل رینجرز سندھ میجرجنرل رضوان اختر نے جمعے کو گورنرہائوس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سے ملاقات کی۔

انھوں نے گورنر کوصوبے میں جاری امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔گورنر نے انھیں ہدایت کی کہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق ودبائو کارروائی کی جائے۔انھوں نے کہا کہ خاص طور پران کاروائیوں میں ملوث منصوبہ سازوں کو لازمی گرفت میں لایا جائے۔

7

انھوں نے واضح کیا کہ کراچی ملک کا اقتصادی حب اور پوری دنیا میں پاکستان کا آئینہ ہے، یہاں ہرصورت امن قائم رکھنا ہے۔ گورنر نے کہا کہ تمام سیاسی ،مذہبی اور اقتصادی حلقے امن دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کے لیے متفق ہیں۔