ہری پور کی فیکٹری میں دھماکے سے 15 مزدور زخمی

2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک October 25, 2017
دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 15 مزدور جھلس گئے جب کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور میں فیکٹری کی بھٹی میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 15 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کرشواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے جس کے بعد اصل حقائق معلوم ہوں گے۔