امریکی صدراوباما اور روسی ہم منصب پیوٹن نےشام میں خونریزی رکوانے اور سیاسی حل کے لئے مشترکہ کوششوں پراتفاق کیاہے.
وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے شام کی صورت حال پر گفتگو کی، بات جیت میں دونوں صدور نے شام میں خونریزی کو جلد ازجلد ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، تین روز قبل جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان شام کی صورتحال پر مذاکرات ہوئے تھے، وائٹ ہاوس کے مطابق صدر اوباما رواں سال روس کا دورہ بھی کریں گے۔