پچ فکسنگ اسکینڈل کے باوجود بی سی سی آئی کا اینٹی کرپشن یونٹ بے قصورقرار
صرف تین افراد پر مشتمل یونٹ ہر جگہ نظر نہیں رکھ سکتا۔
پچ فکسنگ اسکینڈل کے باوجودکمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیف ونود رائےنے بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بے قصور قرار دے دیا۔
بھارت میں پچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے باوجود سپریم کورٹ کی مقررکردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیف ونود رائے بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو قصور وار نہیں سمجھتے۔ انھوں نے کہاکہ صرف تین افراد پر مشتمل یونٹ ہر جگہ نظر نہیں رکھ سکتا۔