سینٹرل جیل حکام کی سفارش پرشرجیل میمن کو فزیو تھراپسٹ فراہم

سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی کمرمیں درد کی شکایت ہے


Staff Reporter October 26, 2017
فوٹو : فائل

کراچی سینٹرل جیل کے حکام نے جناح اسپتال کی ڈائریکٹرکوبدھ کی دوپہر لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی کمرمیں درد کی شکایت ہے۔

لہذا ان کی فوری فزیو تھراپی کی ضرورت ہے۔ اسپتال انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ اسپتال سے فزیوتھراپسٹ کو کراچی سینٹرل جیل بھجوایا جائے جس پر اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے 2 فزیو تھراپسٹ عابد اور سہیل کو فوری طور پر سینٹرل جیل کراچی روانہ کر دیا۔