بھارتی کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی سہولیات سے عاری نکلا

چند مزید آفیشلز کو ٹیم میں شامل کیا جائے جس کا بی سی سی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا، آفیشل


Sports Desk October 27, 2017
چند مزید آفیشلز کو ٹیم میں شامل کیا جائے جس کا بی سی سی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا، آفیشل۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی سہولیات سے عاری نکلا۔

ایک آفیشل نے بتایا کہ یونٹ کے سربراہ نیراج کمار نے کئی ماہ پہلے ہی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو لکھے گئے خط میں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کچھ جدید سازوسامان اور اپنی نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس وقت اس یونٹ میں صرف تین افراد ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ چند مزید آفیشلز کو ٹیم میں شامل کیا جائے جس کا بی سی سی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ پچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے پر اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں