ویرات کوہلی نے برانڈ ویلیو کی مد میں لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

میگزین فوربس نے ویرات کوہلی کی برانڈ ویلیو کا اندازہ 14.5 ملین ڈالر لگایا


Sports Desk October 27, 2017
میگزین فوربس نے ویرات کوہلی کی برانڈ ویلیو کا اندازہ 14.5 ملین ڈالر لگایا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے برانڈ ویلیو کی مد میں معروف فٹبالر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

معروف میگزین فوربس نے ویرات کوہلی کی برانڈ ویلیو کا اندازہ 14.5 ملین ڈالر لگایا اور اس حوالے سے تیار کردہ فہرست میں انھیں ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ٹینس اسٹار روجر فیڈرر 37.2 ملین ڈالر برانڈ ویلیوکے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، گالفر ٹائیگر ووڈ 16.6 ملین ڈالر کیساتھ ویرات کوہلی سے تھوڑا آگے ہیں۔

مقبول خبریں