اسپاٹ فکسنگ پی سی بی نے خالد لطیف کی کم سزا کے خلاف اپیل دائر کردی 

5 سال کی سزا کم ہے انہیں زیادہ سزا دی جائے تا کہ دوسروں کے لئے نشان عبرت بنے، تفضل رضوی


Sports Reporter October 30, 2017
5 سال کی سزا کم ہے انہیں زیادہ سزا دی جائے تا کہ دوسروں کے لئے نشان عبرت بنے، تفضل رضوی ۔فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث خالد لطیف کی کم سزا کے خلاف اپیل جمع کرادی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ خالد لطیف کیس میں بورڈ نے اپنی اپیل دائر کردی ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ اوپنر کے جرم کو دیکھا جائے تو ان کو بہت کم سزا دی گئی، ان پر الزامات کی نوعیت کو دیکھا جائے تو زیادہ سے زیادہ سزا دینا چاہئے تھی تاکہ دوسروں کے لئے نشان عبرت بنے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی

یاد رہے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹریبیونل کی جانب سے خالد لطیف کو 5 سال کے لئے معطل کیا گیا ہے، پی سی بی کا مؤقف تھا کہ ان کو کم سزا دی گئی ہے جب کہ قواعد کے مطابق فریقین کو تفصیلی فیصلہ آنے کے 14 روز میں اپیل کا حق حاصل تھا۔

دریں اثناء انہوں نے شرجیل خان اپیل کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوپنر کے وکیل نے پی سی بی کے شواہد پر جرح کی ہے، اگلی سماعت جمعے کو ساڑھے 3 بجے ہوگی۔

مقبول خبریں