امن نہ ہوا تو میمن برادری احتجاجی دھرنا دے گی عبدالعزیز میمن

کراچی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کیاجائے۔


Staff Reporter March 04, 2013
کراچی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کیاجائے. فوٹو: سی ایس پی

آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو میمن برادری ٹاور پر احتجاجی دھرنا دے گی۔

شہر کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، شہر سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلیے تمام میمن اور گجراتی جماعتیں متحد ہو کر آواز اٹھائیں، وہ کچھی میمن جماعت بھیم پورہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

6

انھوں نے کہا کہ ملکی سطح کا ایک کنفیڈریشن بنا کر تمام میمن اور گجراتی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے تاکہ متحد ہو کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرسکیں، انھوں نے کہا کہ بھیم پورہ میں کچھی میمن گرلز کالج کے قیام، جماعت خانہ کی تعمیر اور دیگر تمام ویلفیئر پروگراموں میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، جاوید حاجی عبداللہ نے کہا کہ تمام برادریاں ملک کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلیے سماجی کاموںکا دائرہ وسیع کریں۔