جناح میڈیکل یونیورسٹی کی منظوری پرطالبعلموں کا اظہار تشکر

طالب علموں نے اپیل کی ہے جناح اسپتال کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کیاجائے اوراحکامات جاری کیے جائیں۔


Staff Reporter March 04, 2013
طالب علموں نے اپیل کی ہے جناح اسپتال کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کیاجائے اوراحکامات جاری کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں نے اسمبلی سے بل کی منظوری پر اراکان سندھ اسمبلی سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح اسپتال کایونیورسٹی سے فوری الحاق کیا جائے۔

یونیورسٹی کا بل تومنظورکرلیا گیا لیکن پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قواعد کے مطابق یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال نہ ہونے سے قانونی اعتبار سے یونیورسٹی مکمل نہیں ہوسکتی، طالب علموں نے اراکان سندھ اسمبلی اور18ویں ترمیم کے روح رواں سینٹر رضاربانی کے نام لکھے جانے والے مکتوب میںکہا ہے کہ جناح اسپتال کوجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا ٹیچنگ اسپتال بنانے کا اعلان کیاجائے اورجناح اسپتال کاالحاق یونیورسٹی سے کیاجائے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ کسی بھی میڈیکل یونیورسٹی وکالج کیلیے5سوبستروں پر مشتمل ٹیچنگ اسپتال لازمی ہوتا ہے، ان طالب علموںکاکہنا ہے کہ جناح اسپتال کو یونیورسٹی سے علیحدہ کیاجارہاہے جواس شہرکے طالب علموںکے خلاف سازش ہے،ٹیچنگ اسپتال کے بغیر کسی بھی میڈیکل کالج یا یونیورسٹی کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا کیونکہ پاکستان میڈیکل ایند ڈینٹل کونسل کے قواعد کے مطابق یونیورسٹی سے ٹیچنگ اسپتال کا الحاق لازمی ہوتا ہے، طالب علموں نے گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ اورصوبائی محکمہ صحت سے بھی اپیل کی ہے جناح اسپتال کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کیاجائے اوراحکامات جاری کیے جائیں۔