باجوڑایجنسی میں دھماکے سے 3 لیویز اہلکار زخمی

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک October 31, 2017
زخمی لیویز اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع: فوٹو: فائل

لاہور: تحصیل خارکے علاقے جنت شاہ خوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق باجوڑ ایجنسی میں تحصیل خارکے علاقے جنت شاہ خوڑ میں لیویزاہلکارمعمول کے گشت پرتھے کہ اچانک بم دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 لیویزاہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی لیویز اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن شروع کردیا ہے۔