بھارتی شہر جالندھرمیں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم 15 بچے ہلاک متعدد زخمی

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح 8بجے اس وقت پیش آیا جب تیز رفتارٹرک بچوں کی اسکول بس سے ٹکرا گیا


ویب ڈیسک March 04, 2013
بس میں 30سے زائد بچے سوار تھے جس میں 7بچے موقع ہر ہلاک ہوگئے جب کہ 8اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے، پولیس۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.

بھارتی میڈیا کے مطابق جالندھر کے گاؤں گاہر میں حادثہ صبح 8 بجے اس وقت پیش آیا جب ہائی وے پرتیز رفتار ٹرک اسکول وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 15بچے ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 30بچے سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیورسمیت 7بچے موقع پرہی ہلاک ہوگئے جب کہ باقی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے، ٹرک ڈرائیور کے خلاف غفلت اورلاپرواہی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے معصوم بچوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی حکام کو زخمیوں کوبہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جالندھر کے ڈپٹی کمشنر شروتی سنگھ نے ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔