- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے وطن واپسی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ ان کے استقبال کے لیے خواجہ سعد رفیق، مشاہداللہ خان ، پرویز رشید ، آصف کرمانی، چوہدری تنویر، راجہ ظفر الحق، محسن رانجھا، امیر مقام اور دیگر مسلم لیگی رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے، نواز شریف کو پہلے راول لاؤنج لایا گیا، جہاں تفتیشی آفیسر محبوب عالم کی سربراہی میں نیب کی ٹیم پہلے سے موجود تھی لیکن انہیں سابق وزیراعظم تک رسائی نہیں دی گئی ۔
نواز شریف نے ان کے استقبال کے لیے موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے مختصر مشاورت کی اور پھر پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا، اس دوران نیب کی ٹیم پنجاب ہاؤس پہنچی۔ جہاں انہوں نے عدالت کے سمن کی تعمیل کرائی ، وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے۔
پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام میں تضادات ہیں اور یہی ہماری بد قسمتی ہے، وہ پہلے بھی عدالتوں کو بھگت چکے ہیں اوراب بھی نہیں بھاگیں گے جب کہ 3 نومبر کوعدالت میں پیش ہونے کے لیے پاکستان جارہا ہوں، میں کیوں ہر10 سال بعد ملک چھوڑوں، آخرمیں نے کیا کیا ہے۔ ایک سیکنڈ میں وزیراعظم کو ہائی جیکربنا دیتے ہیں، یہ کہاں کا دستور ہے، مجھ پرہائی جیکنگ کا کیس بناکر سزا دی گئی مگر کس قانون کے تحت یہ سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کیسز بھی اسی طرح کے ہی کیسزہیں۔
واضح رہے کہ جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی، عدالت نے گزشتہ دو سماعتوں میں عدم پیشی پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔