فیصل آباد میں مدرسے کا طالب علم قتل، مہتمم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 2 نومبر 2017
چند ماہ قبل بھی اسی مدرسے کے بچے نورآغا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اہل علاقہ ۔ :فوٹو : فائل

چند ماہ قبل بھی اسی مدرسے کے بچے نورآغا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اہل علاقہ ۔ :فوٹو : فائل

فیصل آباد: پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی نعش برہنہ حالت میں گلی میں پڑی تھی جس سے خدشہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں 8 سالہ طالب علم عمران تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق چند لوگوں نے لاش صبح 4 بچے گلی میں دیکھی اور مدینہ ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی گئی تاہم باربار طلب کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی اور بچے کی لاش تقریباً 5 گھنٹے گلی میں پڑی رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملتان میں تاوان کے لئے اغوا کیا گیا بچہ قتل

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے جائے حادثہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی جو برہنہ حالت میں گلی میں پڑی تھی اور ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد تیسری منزل سے دھکا دے کر گرایا گیا۔ جب کہ اہل علاقہ کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر ایک مدرسہ ہے اور چند ماہ قبل بھی اسی مدرسے کے بچے نورآغا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مدرسے کے مہتمم عبداللہ سمیت 5 طالب علموں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔