نیب نے کیپٹن ر صفدرکی رہائی چیلنج کردی

کیپٹن صفدرکوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا


ویب ڈیسک November 03, 2017
کیپٹن صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے، نیب کی عدالت سے درخواست۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکی ضمانت پررہائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کو چیلنج کردیا ہے۔ نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے، احتساب عدالت کو کیپٹن (ر) صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے اور رہائی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے جب کہ درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف سماعت منگل تک ملتوی

واضح رہے کہ 9 اکتوبرکو احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا جب کہ کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔