شاپنگ پلازہ اغوا کیس فوٹیج سے ملزمان کی گرفتاری کاامکان

تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،چند روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔


Staff Reporter March 05, 2013
تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،چند روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔ فوٹو: فائل

کلفٹن میں واقع شاپنگ پلازہ سے لڑکی کے اغوا کی کوشش کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ہے۔

تاہم پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس معاملے میں اہم پیشرفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں پولیس اغوا کی کوشش کرنے والے ملزمان تک پہنچ جائے گی۔



ذرائع نے بتایا کہ تاحال یہ معمہ حل کرنے میں تفتیشی افسران ناکام ہیں کہ نوجوان لڑکی کے اغوا کی کوشش کیوں کی گئی، واردات کا طریقہ کار اغوا برائے تاوان کے امکان کی نفی کرتا ہے لیکن نوجوان لڑکی کے اہل خانہ اس معاملے میں پولیس کی مدد نہیں کرپا رہے ہیں، اہل خانہ کا موقف ہے کہ وہ اس معاملے سے مکمل طور پر بے خبر ہیں۔