سانحہ عباس ٹاؤنجاں بحق اورزخمی افرادکی فہرست جاری

جناح اسپتال میں33لاشیں9زخمی لائے گئے جبکہ ایک لاش سول اسپتال پہنچائی گئی


Staff Reporter March 05, 2013
عباسی شہیدمیں14لاشیں21زخمی،ایک نامعلوم سراورایک نامکمل جسم بھی لایاگیا ۔ فوٹو: رائٹرز

سانحہ عباس ٹاؤن میں زندگی کی بازی ہارنے والوں اور زخمیوں کی 14گھنٹے گزرنے کے بعد سرکاری طورپر فہرست جاری کردی گئی۔

یہ فہرست پولیس سرجن کراچی کے دستخط سے پیرکی سہ پہرجاری کی گئی ہے جس میں جناح، سول اور عباسی شہیداسپتالوں میں لائے جانیوالے زخمیوں اور جاںبحق ہونے والوں کے نام شامل ہیں، فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 48 لاشوں کے پوسٹ مارٹم کیے گئے۔ ان میں جناح اسپتال میں 33لاشیں لائی گئیں جن میں 2خواتین شامل تھیں جبکہ 3لاشوں کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ عباسی شہیداسپتال میں 14لاشیں جبکہ ایک نامعلوم کا سر بھی شامل ہے۔ سول اسپتال میں ایک لاش لائی گئی۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹراسلم پیچوہو کے مطابق جناح اسپتال میں 9زخمیوں کو لایاگیا جن میں 7مرد اور 2خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے 3 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ عباسی شہیداسپتال میں21زخمی لائے گئے۔ ان میں سے 3زخمیوں کو داخل کیاگیا جبکہ باقی کو طبی امداد فراہم کرکے رخصت کردیاگیا۔ سول اسپتال میں کوئی بھی زخمی نہیں لایاگیا۔ پولیس سرجن کراچی کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کی جاری کی جانے والی زخمیوں کی فہرست کے مطابق جناح اسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں میں تسلیم حیدرولد ایم حیدر 40سالہ، صفیحہ محمد بنت عقیل محمد35 سالہ، مجیدولد قسیم 12سالہ، نازنین بنت تسلیم حیدر31سالہ، بے بی عائشہ بنت عقیل 5سالہ، ماسٹرعمر ولدعقیل 3سالہ، ایس باقرحسین ولدزوارحسین 60سالہ، عقیل ولدشہاب الدین 21سالہ، عصمت اللہ ولدغلام سعود 50 سالہ۔



عباسی شہیداسپتال میں مجموعی طورپر 23زخمیوں کولایاگیا۔ ان میں 2زخمی 40سالہ جلال الدین اور محمداکرم دوران علاج چل بسے۔ زخمیوں میں 22سالہ کوثر علی، ردا علی 22سالہ، مہدی حسین35سالہ، محمدرباب علی10سالہ، عمر 12سالہ، احمدحسین 24سالہ، جمال 10سالہ، سید حسین 24 سالہ، نذرانہ 20سالہ، نامعلوم22سالہ، شازیہ 53سالہ، بابر 18سالہ، آصف علی 19سالہ، دینا 19سالہ، سومان 20سالہ، ثنا 25سالہ، خیرالنسا 50سالہ، ندیم 42سالہ، جمیل 35سالہ، سیدایم مرسلین 30سالہ، خرم 37سالہ شامل ہیں۔ عباسی اسپتال میں لائی جانے والی لاشوں کو سیدایم اقبال عالم ولد سیدمحمد عالم 54سالہ، سیدایم باقرزیدی ولد سیدایم یوسف زیدی 12سالہ کے نام سے شناخت کیاگیا۔ 9لاشیں شناخت نہیں ہوئیں جبکہ ایک لاش کا پاؤں اور چیسٹ کا ایک حصہ لایاگیا تھا۔

سول اسپتال میں کوئی زخمی نہیں لایاگیا تاہم 28سالہ سہیل ولد صغیراحمد کی لاش لائی گئی۔ جناح اسپتال میں شناخت کی جانے والوں کی لاشوں امتیازعلی29سالہ، سید احمدشاہ 20سالہ، عامر 42سالہ، منورعباس 40سالہ، کاشف عباس 33سالہ، عبیدالدین 27سالہ، ساحرسلطان 19سالہ، محمدجعفر 45سالہ، رضوان 20سالہ، فرحان 7 سالہ، محمدغنی 18سالہ، سیدعلی احمد 40سالہ، برکات علی 40 سالہ، نواز32 سالہ، غلام محمد 65سالہ، عبدالستار 32سالہ، محمدحسین 13سالہ، صفدرعلی 43سالہ، محمداحباب 35سالہ، مونس اختر 42سالہ، عبدالشکور 35سالہ، الطاف حسین 50 سالہ، اخترمہدی 40سالہ، غفار 40سالہ، ذیشان حسین 50 سالہ، سیدفرحت معین الدین 50سالہ، عامر احمد 35سالہ، محمدیاسین 43سالہ، مبشراحمد 43سالہ شامل ہیں۔ جبکہ 4 لاشوں کی شناخت نہیں کی جاسکی۔