86فلیٹسں منہدم کرکے تعمیرکرنا ہونگے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

اقرا سٹی بلاک ای کے54اوررابعہ فلاورکے 16فلیٹوں کی مرمت کرنا ہوگی


Staff Reporter March 05, 2013
اقرا سٹی بلاک ای کے54اوررابعہ فلاورکے 16فلیٹوں کی مرمت کرنا ہوگی فوٹو: ایکسپریس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے پیر کو اتوار کو بم دھماکے سے متاثرہ عمارتوں کا دورہ کیا ایس بی سی اے کی ٹیم کے مطابق عباس ٹاؤن سے متصل اقراسٹی اور رابعہ فلاور نامی رہائشی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے۔



اقرا سٹی کے بلاک ڈی کے 54 فلیٹوں کو مکمل طور پر منہدم کرکے تعمیر کرنا ہوگا جبکہ بلاک ای کے 54فلیٹوں کواگرچہ مسمار کرنے کی ضرورت نہیں تاہم ان کی بڑے پیمانے پر مرمت کرنی ہوگی جبکہ رابعہ فلاور کے 32فلیٹوں کومنہدم کرکے نئے سرے سے تعمیرکرنا ہوگی جبکہ 16فلیٹوں کی مرمت کرنا ہوگی۔