نواب شاہ نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو قتل کر دیا

نواحی گائوں میں رات گئے اندھا دھند فائرنگ، ملزمان فرار، مقدمہ درج نہ ہوسکا


Nama Nigar August 06, 2012
نواحی گائوں میں رات گئے اندھا دھند فائرنگ، ملزمان فرار، مقدمہ درج نہ ہوسکا

KARACHI: منہوڑو پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق منہوڑو پولیس اسٹیشن کی حدود میں گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 48 سالہ بخش علی جمالی اور اس کی 41سالہ بیوی صغریٰ کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں شاہ پور جہانیاں اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ آخری اطلاع تک دہرے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں