کانگو میں فوکر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار 36 افراد ہلاک

حادثے کے دوران زندہ بچ جانے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک March 05, 2013
طیارہ گوما شہر کے ائرپورٹ کے قریب طیارہ شدید بارش کی وجہ سے دوران لینڈنگ حادثے کا شکار ہوا۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI: کانگو میں فوکر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق مقامی فضائی کمپنی کا فوکر طیارہ گوما ایئرپورٹ کے قریب شدید بارش کے باعث لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، ذرائع کے مطابق فوکر طیارہ لوجا کے مرکزی شہر سے گوما جارہا تھا، حادثے کے دوران زندہ بچ جانے والے 4 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔