قومی ادارے مجرم کی ہرزہ سرائی پر چپ کیوں ہیں طاہرالقادری

قومی دولت لوٹنے والے ڈاکو بتائیں عدالتیں انھیں کن الفاظ سے مخاطب کریں، وکلا سے گفتگو


Numainda Express November 09, 2017
قومی دولت لوٹنے والے ڈاکو بتائیں عدالتیں انھیں کن الفاظ سے مخاطب کریں، وکلا سے گفتگو فوٹو: فائل

عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا سپریم کورٹ کیخلاف اعلان جنگ ریاست کیخلاف بغاوت ہے، قومی ادارے مجرم کی ہرزہ سرائی پر چپ کیوں ہیں؟ قاتل برادران بھاگ جائیں گے انھیں گرفتار کیا جائے اور لوٹی گئی پائی پائی برآمد کی جائے۔

قومی دولت لوٹنے والے ڈاکو بتائیں عدالتیں انھیں کن الفاظ سے مخاطب کریں، جعلی حلف نامے پیش کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جاتا تو یہ آج قومی اداروں کیخلاف صف آراء نہ ہوتے. سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ بندی ایوان وزیراعظم میں ہوئی، عملدرآمد ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں ہوا، وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے وکلا رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اشرافیہ کو بے نقاب کردیا، یہ ڈھٹائی کے ساتھ عدلیہ پر چڑھائی کر رہے ہیں یہ کرپشن ریفرنسزاور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پر عدالتی کارروائی رکوانا چاہتے ہیں۔

کیونکہ ان کے پاس 100لوگوں کوگولیاں مارنے اورچار دہائیوں کی لوٹ مار کا کوئی جواب اور حساب نہیں ہے، سپریم کورٹ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انھوں نے مافیا کی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر آئین و قانون کے مطابق فیصلے دیے ہم معزز ججزکی استقامت اور جرات مندانہ آئینی کردارادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قاتل برادران کو پھانسیاں ملنے سے انصاف کا بول بالا ہوگا۔

مقبول خبریں