6 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکاگھر والے انتہائی پریشان

تمام اسپتال اور ایدھی سردخانے دیکھ لیے لیکن پیاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا، اہلخانہ کی فریاد


Staff Reporter March 06, 2013
لاپتہ افتخار علی۔ فوٹو: فائل

عباس ٹائون دھماکے میں لاپتہ ہونے والے6 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا، ان کے اہلخانہ در در کی ٹھوکریں کھا کر اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خوفناک بم دھماکے کے بعد لاپتہ ہونے والے6افراد عباس ٹائون کے مکان نمبرC-46کے رہائشی 42سالہ سید عمران حیدر رضوی ولد اقبال حیدر رضوی ، مکان نمبرB-174حسین چوک کے رہائشی حسن علی ولد علی حیدر ، مکان نمبرB-24کے افتخار حسین ، عباس ٹائون کے رہائشی ادریس ولد محمد قاسم،U-411 اقرا سٹی کے رہائشی افتخار علی ولد محمد علی اور سید عباس نقوی ولد حسین عباس نقوی کا3 روز گزر جانے کے باوجود تاحال سراغ نہیں مل سکا۔

2

منگل کو ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ انھوں نے شہر کے تمام اسپتال اور ایدھی سرد خانے جا کر دیکھ لیا ہے لیکن ان کے پیارے نہیں ملے۔ سراغ نہ ملنے کی وجہ سے ان کے اہلخانہ انتہائی کرب کی صورتحال میں مبتلا ہیں اور سبکے گھروں میں صفت ماتم بچھی ہوئی ہے ۔ لاپتہ ہونے والے 30سالہ افتخار علی ولد محمد علی نے اہلخانہ نے بتایا کہ محمد علی الحمرا پکوان سینٹر میں ڈرائیور کی ملازمت کرتا تھا اور جس وقت دھماکا ہوا تو افتخار ایک مجلس میں بریانی سپلائی کر کے پکوان سینٹر پہنچا تھا۔ افتخار علی6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور ان کا آبائی تعلق اسکردوسے ہے ۔