لاڑکانہ میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
ملزم نے بدلہ لینے کے لیے بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف جرم کرلیا ہے،فوٹو: فائل

ملزم نے بدلہ لینے کے لیے بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف جرم کرلیا ہے،فوٹو: فائل

لاڑکانہ: پولیس نے ایک روز قبل لاپتا ہونے والی پانچ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاڑکانہ میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والی پانچ سالہ بچی کے گمشدہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا، گھر سے دور خالی جگہ سے بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس سے زیادتی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ بچی سے زیادتی کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے بچی کے قتل اور زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

درندہ صفت ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل لڑکی کے رشتے داروں نے اس کے ساتھ  نازیبا سلوک اختیار کیا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ پانچ سالہ مسکان کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔