وزیر اعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات، مذہبی جماعتوں کے دھرنے پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعرات 16 نومبر 2017
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات،فوٹو:فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات،فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعتوں کے دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:   مذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم 

ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے سبب راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری مشکلات کا شکار ہیں، اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکالیف سے دوچار کرنیکی ہرگزاجازت نہیں دی جانی چاہیے ، حکومت اس مسئلے کے جلد از حل کے لئے فوری اقدامات کرے جب کہ موٹر وے پر میٹرو اسٹیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کو تیز ہونا چاہیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔